توا جھینگے
وقت : 25 سے 30 منٹ
6 سے 8 افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی مقدار
پورے جھینگے 8بڑے مٹی کے جھینگے یا 12 نیلے جھینگے
تیل 2کھانے کے چمچ
ادرک (باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
لہسن کے جوے (چھلے اور دو ٹکڑوں میں کٹے ہوئے) 3عدد
ٹماٹر (چھلکے اترے اور بیج نکلے ہوئے) ½کپ
ہرا پیاز (بڑا کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا (موٹا کٹا ہوا) ½چائے کا چمچ
بادیان کا پھول 2ٹکڑے
خشک اناردانہ (کٹا ہوا) ½چائے کا چمچ
چھڑکاؤ کے لئے :
گرم مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
طریقہ کار:
جھینگوں کو صاف کرکے درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ جھینگوں کے پروں کو دراڑیں ڈالیں تاکہ مصالحہ اندر تک جذب ہو سکے۔ ایک بڑے موٹے توے پر تیل گرم کریں۔ لہسن کے جوے، ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، خشک دھنیا، بادیان کے پھول اور خشک انار دانہ شامل کرکے 3سے 4 منٹ تک پکائیں۔ اگر ضرورت ہو تو 2سے 3کھانے کے چمچ پانی شامل کرلیں تاکہ مکسچر توے پر نہ چپکیں۔ اب جھینگے شامل کرکے 5سے 6منٹ تک پکائیں۔اب ہرا پیاز، ادرک، سرخ اور سبزمرچ ڈالیں۔ اب ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور مزید 4سے 5 منٹ تک جھینگے تیار ہونے تک پکائیں۔ زیادہ نہ پکائیں اس طرح جھینگے سخت اور خشک ہو جائیں گے۔ گرم مصالحہ چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔ توے کی بجائے آپ جھینگے کڑاہی میں بھی پکا سکتے ہیں۔