غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی-
باغی ٹی وی :عرب میڈیا نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار 84 فلسطینی شہید جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 283 افراد شہید اور 814 زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز نصیرات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کا نشانہ بنی، گزشتہ روز غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملوں میں 274 فلسطینی شہید اور 698 زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے وسطی غزہ کی پٹی سے چار یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس مقصد کیلئے انہوں نے انسانی امداد کے ٹرک کا استعمال کیا اور نصرات پناہ گزین کیمپ میں گھس گئےذرائع نے نیوز ایجنسی انادولو کو بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے دراندازی کی کارروائی میں ایک ٹرک اور ایک سویلین گاڑی کا استعمال کیا۔
اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں،200 سے زائد فلسطینی شہید
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے جن گاڑیوں کا استعمال کیا ، عام طور پر ایسی گاڑیاں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں استعمال ہوتی ہیں،اسرائیلی فوج کی گاڑیاں غیر متوقع طور پر نصرات کیمپ کے مشرق اور شمال مغرب کے علاقوں میں داخل ہوئیں اور کیمپ کے بڑے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری توپ خانے سے بمباری بھی کی-