لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 29 افراد کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عدالت نے 29 افراد کو شناخت پریڈ پر 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا ہے،پولیس کا موقف ہے جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے،ملزمان کی جناح ہاؤس موجودگی پائی گئی ہے،پولیس نے استدعا کی ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کی جائے،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کرلی-
دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد مرکزی قیادت کو بھی نامزد کردیا جبکہ اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت میں طلب کرلیا گیا۔
سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کو طلب کرلیا، جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ان میں اسدعمر، فرخ حبیب، حماداظہر، عمرایوب، شہبازگل، فواد چوہدری، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، یاسمین راشد، مراد سعید اور شبلی فراز شامل ہیں، اعظم سواتی، اسلم اقبال، اکرم ساہی، زین قریشی، صاحبزادہ حامد رضا، خیال کاسترو، لطیف نذر اور دیگر رہنما کو بھی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔