مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

حکومت پولیو کے خاتمےکے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے
Polio Virus

کراچی: پاکستان کے مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے 4 اور چمن سے 2 نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے، پشاور،کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس ملا، پولیو وائرس افغان میں وائی بی 2 اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے، پولیو وائرس کی موجودگی سے ہر بچےکو خطرہ ہے،5 سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ وائرس عمر بھر کے لیے معذور بناسکتا ہے-

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، پاکستان میں پولیو سرویلینس کا نظام مؤثرکام کر رہا ہے، حکومت پولیو کے خاتمےکے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

پولیو کیا ہے؟

پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی

پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

2034 فیفا ورلڈ کپ، وژن 2030ء کی طرف گامزن سعودی عرب

Comments are closed.