غزہ میں اسرائیلی کی بمباری جاری،مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے
ghaza

غزہ: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 439 زخمی ہو چکے ہیں، غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

ادھر سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا ، آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اسرائیل خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرا ئیلی تار یخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔

Comments are closed.