محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-
محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہےجس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے،خیبر پختونخوا میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں، عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بھارت کا ایک اور سیاسی رنگ، شاہد آفریدی کی موجودگی پر میچ کھیلنے سے انکار کی دھمکی
دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئےانتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائےگئے،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائےگا،اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
سینیٹ انتخابات: ناراض امیدواروں کی ضد سے ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا