ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

"العربیہ "کے مطابق سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا پایا گیا تواسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا، غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دگنا ہوجائے گا جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور جعلی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

” میں تمہاری ماں بہن کے کپڑے اتاروں گا”طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں …

حاجیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقمات مقدسہ پر آنے سے قبل بتائے گئے طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ حاصل کرلیں تاکہ کسی قسم کی بے نظمی کا سامنا نہ ہو۔

کیا دہری شہریت والے شخص کو پاکستان کی عدالت کا جج ہونا چاہیے؟مصطفیٰ کمال

Shares: