اسلام آباد میں مدنی مسجد کی شہادت کا معاملہ ،وزارت داخلہ اور علمائے کرام میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق ہوگیا
اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ،وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور علمائے کرام کے درمیان گزشتہ رات اور آج دن میں مذاکرات ہوئے ،علمائے کرام کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور علماء کرام، دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے داخلہ، کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شریک ہوئے ،مذاکرات میں مزید پیشرفت کے لیے مزید 48 گھنٹے کا وقت درکار ہو گا۔فریقین میں اتفاق رائے طے پایا کہ مدرسے کی منتقلی کے مسئلے کو مذہبی، قانونی اور تمام متعلقہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا،مذاکرات دوران کوئی بھی فریق یک طرفہ اقدام نہیں کرے گا۔