اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے آزادکشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
محکمہ موسمیات کےمطابق کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، نارووال،حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیہے بارش کا سلسلہ سترہ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک
14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے
مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز،احتیاط برتیں، شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ مون سون کا یہ نیا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 13 سے17 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ان علاقوں میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ آندھی، گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل، کچے مکانات) کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شہریوں سے درخواست ہے احتیاط برتیں۔