مذہب کے معامے میں آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے ،سوشل میڈیا صارفین کی حمیمہ ملک پر تنقید

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے حجاب میں سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی بھر حجاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔

باغی ٹی وی : جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید اداکارہ حمیمہ ملک بھی نور کی طرح حجاب کرنا شروع کردیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں حمیمہ ملک نے اپنی دوست اور سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے حجاب کر رکھا تھا-

حمیمہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آپ کی زندگی میں چند لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کوئی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نور آپ بہت نورانی ہیں، میری پیاری نوری، اللہ ہمیشہ آپ پر کرم کرے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحفے میں اسکارف دینے پر نور بخاری کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت تحفے کا شکریہ، مجھے یہ اسکارف پہننا بہت اچھا لگا، دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنے پیاروں میں شامل کرے۔

ساتھ ہی حمیمہ ملک نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا کہ ‘اللہ مجھے عمر بھر حجاب کرنے کی قوت دے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اسٹوری میں "praysforNoor” اور "prayforme” کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

حمیمہ ملک کی اسٹوری پر مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔ تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ایک صارف نے لکھا کہ حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے۔

صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد کیا یہ کھلا تضاد نہیں، حجاب اور اسلام کے معاملے پرآپ تینوں بہن بھائی چپ کریں۔ آپ تینوں بہن بھائی توجہ حاصل کرنے والے لوگ ہیں لیکن یہ کام آپ مذہب کے ذریعے نہ کریں توبہتر ہے۔

Comments are closed.