کراچی میں اہل سنت و الجماعت کے مقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں قاری عبدالرحمٰن کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ان کے زخمی والد گل رحمٰن زیر علاج ہیں۔ایس ایچ او رانا خوشی محمد کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹڈ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے.
افغان طالبان نے امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا
سوئی سدرن کا عیدالفطر کیلئے گیس کا شیڈول
کراچی، چاند رات اور عیدالفطر کےسیکیورٹی انتظامات مکمل