قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی سے مدد لینا شروع کردی۔
پولیس کے مطابق لاہور سے مریدکے تک مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی، مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لے رہے ہیں،پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے موبائل فارنزک بھی جاری ہے جب کہ گرفتار ملزمان کے واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت پولیس مقابلے کی دفعات شامل ہیں۔

Shares: