کراچی: پاکستان ٹیلیوژن کے معروف اداکار مظہر علی کراچی میں انتقال کر گئے۔
باغی ٹی وی: اداکار مظہرعلی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے،مظہر علی چند ماہ پہلے ہی امریکہ سے کراچی آئے تھے،اہل خانہ نے مظہر علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ہوگی۔
مظہر علی کے مشہور ڈراموں میں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا شامل ہے،اداکار مظہر علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ ‘افشاں’ اور ‘عروسہ’ سے کیا، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے ‘گرہ’ اور ‘ہالہ’ سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔