معذور ماں کے سامنے لڑکی اغواء کر لی
قصور
نواحی قصبہ کھڈیاں خاص میں اوباشوں نے معذور خاتون کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج ،مغوی کی والدہ زینب بی بی ٹانگوں سے معذور گھر میں اکیلی موجود تھی ملزمان نقدی 4 لاکھ 3 تولہ سونا قیمتی سامان بھی لے گئے
تفصیلات کے مطابق واقعے قصور کے قصبہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں بیگ پور کے رہائشی محنت کش محمد منشاء کی 19 سالہ بیٹی عائشہ کو ملزمان کامران وغیرہ نے معذور والدہ کی موجودگی میں ذبردستی اغوا کر لیا اور جاتے ہوئے گھر سے نقدی 4 لاکھ 3 تولہ سونا و قیمتی سامان بھی لے اڑے
لڑکی کی معذور والدہ زینب بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف کاروائی ہے