قصور
راجہ جنگ آر ایچ سی ہسپتال کے اندر نتیجہ لینے آئے افراد پر مخالفین کا پھر تشدد اور ہوائی فائرنگ،انچارج ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

تفصیلات کے مطابق کل تھانہ راجہ جنگ کے علاقے کے نواحی گاؤں میں دو فریقین کے مابین مار کٹائی ہوئی
مخالفین نے گھر میں گھس کر عورتوں بچوں کو مارا جس پر فریق نتیجہ لینے آر ایچ سی راجہ جنگ پہنچا تو ڈیوٹی ڈاکٹر موجود نا تھا
ہسپتال میں مخالفین پھر پہنچ گئے اور مضروبین کو دوبارہ ہسپتال کے اندر مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی ہسپتال راجہ جنگ کے ڈاکٹر کو ڈیوٹی پوری ادا کرنے کا پابند کیا جائے اور ملزمان کو پکڑ کر قانونی کاروائی کی جائے

Shares: