منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری ،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین تعاون کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس ، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Leave a reply