منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا دورہ

منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (نا مہ نگار افنان طالب ) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا اچانک دورہ کیا،

ڈپٹی کمشنر نے سکول بلڈنگ، فرنیچر، کلاس رومز، صفائی ستھرائی سمیت گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر سکول پرنسپل نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیر تعلیم طلباء کو معیاری درسی کتب، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ سمیت دیگربہترین سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولز میں صفائی ستھرائی، ڈینگی ایکٹیویٹیز، فرنیچر کی دیکھ بھال، جھاڑیوں کا خاتمہ، بجلی آلات کی مانیٹرنگ سمیت دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.