منڈی بہاؤالدین:ڈی پی او کی ملک وال میں کھلی کچہری، تفتیشی افسران کیخلاف شکایات کے انبار

منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی ( نامہ نگارمحمد افنان طالب) ڈی پی او کی ملک وال میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر تفتیشی افسران کی سرزنش، اشتہاریوں، موٹر سائیکل چور گینگز اور فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہائوالدین احمد محی الدین نے ڈی ایس پی آفس ملک وال میں کھلی کچہری لگائی۔ شہریوں نے پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسران کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

ڈی پی او نے شہر میں آئے روز فائرنگ کے واقعات، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو حکم دیا کہ اس ایریا میں تمام اشتہاریوں کو مخبری کرکے گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھانہ ملکوال کے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل چور گینکز کو ایک ماہ کے اندر گرفتار اور برآمدگی کی جائے۔

انہوں نے شہریوں کی شکایات پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور مسائل کو جلد حل کریں۔

ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر تھانہ ملک وال کے محرر کو لائن حاضر کر دیا

Comments are closed.