شہزادہ محمد بن سلمان کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات
جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کِشیدا سے ملاقات کی ہےجس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا-
باغی ٹی وی: جاپانی وزیراعظم مملکت کے دو روزہ سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچے تھے،جدہ آمد کے فوری بعد انھوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے ساتھ سعودی جاپان گول میز اجلاس میں شرکت کی ،اس اجلاس میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صاف توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے
🎥 | Crown Prince Mohammed bin Salman receives #Japan's Prime Minister in #Jeddah and hosts an official reception #EKHNews_EN
— AlEkhbariya News (@EKHNews_EN) July 16, 2023
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ہم جاپان کو تیل کی ترسیل کی ضمانت دیتے ہیں اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ سعودی عرب جاپان کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے اور اس کی کل ضروریات کا 40 فی صد پورا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب صاف ہائیڈروجن اورری سائیکل شدہ کاربن ایندھن کےشعبے میں جاپان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں اضافہ اور تنوع جاری ہے۔
افغانستان میں ٹی ٹی پی نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دعوی زمینی حقائق کے …
سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے 26 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’’جاپان مملکت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم صاف توانائی کے شعبے میں جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے‘‘۔ وزیر اعظم کِشیدا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جاپان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ٹوکیو ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مملکت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔