گوجرہ:میونسپل کمیٹی، افسران نے من پسندوں کونوازنے کیلئے دکانوں کی نیلامی کی سیکیورٹی فیس بڑھا دی

گوجرہ(نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے)میونسپل کمیٹی گوجرہ کے افسران نے سرکاری دکانوں کی نیلامی کی سیکیورٹی میں ازخوداضافہ کر کے منظور نظر افراد کو نوازنے کانیاطریقہ تلاش کر لیا۔

ان خیالات جماعت اسلامی گوجرہ کے رہنماوسابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی گوجرہ کی حدودنیشنل بینک روڈ گوجرہ پرعرصہ دراز سے گرائی گئی سرکاری دکانوں کی دو بارہ نیلامی کیلئے گزشتہ ماہ اخبار میں اشتہار دیاگیاتھاجس میں دکانوں کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے امیدواران کیلئے سیکیورٹی فیس 25ہزارروپے مقررکی گئی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر نیلامی نہ ہو سکی

اب دوبارہ مذکورہ دکانوں کی نیلامی جس کی تاریخ6مارچ مقررکی گئی ہے اور اس میں ازد خودسیکیورٹی فیس میں بے پناہ اضافہ کر تے ہوئے 1لاکھ روپے فی دکان مقرر کر دی ہے جس سے عام آدمی کو نیلامی میں حصہ لینے سے محروم کیاجا رہاہے

ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کہاکہ مذکورہ دکانوں کی نیلامی کی سیکورٹی فیس میں کیاگیاظالمانہ اضافہ صرف اور صرف اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے کیاگیاہے تاکہ غریب اورمتوسطہ طبقہ نیلامی میں حصہ نہ لے سکے۔

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،وزیر بلدیات واعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سیکیورٹی فیس میں کیاگیا اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔

Leave a reply