ننکانہ:میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی وار برٹن کے ملازمین کی وجہ سے ناجائز تجاوزات عروج پرپہنچ گئیں،مین شاہراہوں اور بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج، بازاروں سےخواتین اور شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا,ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی واربرٹن کے حدود میں واقع مین شاہراہوں اور مرکزی بازار سمیت ملحقہ شاہجہان بازار،بانوبازار،مین ننکانہ روڈ ،چوک کھوکھا سٹاپ اہم تجارتی اور کاروباری مرکز غلہ منڈی میں میونسپل کمیٹی واربرٹن کے افسران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعٹ ملازمین میونسپل کمیٹی واربرٹن کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا بلا خوف وخطر تجاوزات کئے ہوئے ہیں

واربرٹن کے مرکزی بازار سے چند برس قبل اٹھائے گئے کھوکھے ختم کر کے بازار کو توسیع دی گئی تھی، میونسپل کمیٹی واربرٹن کے ذرائع کے مطابق مرکزی بازار کی خوبصورتی کے لیے لاکھوں روپے مالیت کی گرین بیلٹ بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے مبینہ طور پر میونسپل کمیٹی واربرٹن کے ملازمین اور افسران نے بازار کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی گرین بیلٹ پردوکانداروں کو ملی بھگت سے بیٹھا دیا ہے

ذرائع کے مطابق ان دکانداروں سے ماہانہ فی دکان ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں، قبضہ مافیا کے باعث خواتین اور شہریوں کا ان بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ہے،جبکہ دکانداروں نے بھی اپنے سامنے موجود گزر گاہ پر بھاری کرایوں کے عوض کاؤنٹر ،ریڑھیاں اورٹھیلے لگوارکھے ہیں اور اس وقت تجاوزات کا خاتمہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے لیے کھلا چیلنج بن چکا ہے ,

شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن لاہور, ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد , ممبرصوبائی محتسب پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر نوٹس لینےاور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.