سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کا امتحان 8 دسمبر کو دوبارہ ہوگا

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ایم ڈی کیٹ 2024 کا پرچہ 8 دسمبر کو دوبارہ لیا جائے گا۔

سکھر آئی بی ای(سیبا)ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 دسمبر کو سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحان کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے زیراہتمام ہوں گے۔سیپا ٹیسٹنگ کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ہوںگے، جس میں شریک ہونے والے امیدواروں کو اصل ایڈمٹ کارڈ کی سلپ، شناختی یا اسمارٹ کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ، پاسپورٹ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی مارک شیٹ لازمی لانا ہوگی۔ایس ٹی ایس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار کو ایڈمٹ سلپ یا اصل دستاویزات کے بغیر ٹیسٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سینٹر کے حوالے سے ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ کو وقتا فوقتا چیک کرتے رہیں۔رش اور افراتفری سے بچنے کے لیے کراچی میں 3 امتحانی مراکز ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔

واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

اٹک: بلال فارمیسی کی فوارہ چوک پر نئی برانچ کا افتتاح

Comments are closed.