پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے تحت ایم ڈی کیٹ 2025 (ایم ڈی کیٹ) 2025ء کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

امتحان ملک بھر اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔ابتدائی طور پر یہ امتحان 5 اکتوبر 2025ء کو ہونا تھا، تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر تاریخ بڑھا کر اب 26 اکتوبر 2025ء (اتوار) مقرر کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 1,40,071 امیدوار رجسٹر ہوئے ہیں۔ صوبہ وار تفصیل کے مطابق پنجاب سے 50,443 امیدوار (یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور)،خیبر پختونخوا سے 39,964 امیدوار (خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور)،سندھ سے 33,160 امیدوار (سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس)،بلوچستان سے 10,278 امیدوار (بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ)،اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سے 1,146 امیدوار، آزاد جموں و کشمیر سے 3,322 امیدوار،گلگت بلتستان سے 1,564 امیدوار (یہ تینوں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت) جبکہ 194 امیدوار (بین الاقوامی مرکز ریاض، سعودی عرب) شامل ہیں.

پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق سب سے زیادہ رجسٹریشن پنجاب سے ہوئی ہے، اس کے بعد خیبر پختونخوا اور سندھ کا نمبر آتا ہے۔کونسل نے وضاحت کی ہے کہ امتحان کا انعقاد متعلقہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی نامزد کردہ جامعات کریں گی، البتہ بطور ریگولیٹر پی ایم اینڈ ڈی سی نے یکساں نصاب اور سوالات کا بینک تیار کیا ہے۔

امتحان لینے والی جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوالنامے کی تیاری اور نتائج کے اعلان سمیت ہر مرحلے پر پی ایم اینڈ ڈی سی کے مقرر کردہ معیارات کی سختی سے پابندی کریں اور امیدواروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر صوبائی و بین الاقوامی مراکز میں بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔

امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے

برطانیہ فرانس معاہدہ، پہلا غیر قانونی مہاجر فرانس واپس بھیج دیا گیا

صدر زرداری کا اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ

قطر کی عالمی عدالت کی صدر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قانونی کارروائی کی کوشش

Shares: