خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبہ اور ان کے والدین نے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکام ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے، اس سلسلے میں آج ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبہ اور ان کے والدین نے پشاور میں احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرے میں شریک حالیہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اور کوہاٹ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عزرا ریاض نے بتایا کہ حکومت کو چاہئے کہ جو ملوث افراد گرفتار ہوئے ہیں ان کی تحقیقات کی جائے، جن طلبہ نے ٹسٹ پاس کرانے کے لیے اس گروہ کو پیسے دی ہے ان پر ہمیشہ کے لیے مقابلے کے امتحان میں پابندی عائد کی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسا غیرقانونی کام کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ان کے بقول ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد سے ٹیسٹ میں رہ جانے والے طلبہ کے ‘مافیا’ والدین آنے والے ٹسٹ میں اس سے ایڈوانس ڈیوائسز استعمال کرکے اپنے بچوں کو پاس کریں گے۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کے پی کے میں ایم ڈی کیٹ ٹیت کے دوران بلیو ٹوٹ ڈیوائیس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا جس کے خلاف کاروائی کر کے ایک گروہ کو پکرا گیا تھا جو طلبہ کو پاس کرانے کے لئے بھاری رقم وصول کرتی تھی،

Shares: