اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع مانجھی والی میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی ہے اس متعدی بیماری اب تک کئی بچے مبتلا ہوچکے ہیں ،خسرہ کے باعث دو سال کا بچہ حسن رضا جاں بحق ہو گیا مزید بچوں کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے ،علاقہ میں خطرناک جان لیوا بیماری سے والدین شدید پریشان ہیں

خسرہ سے متعلق جب ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرسے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بیماری کی ابتدائی علامات جیسے بخار، کھانسی، ناک بہنا اور آشوب چشم کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا اور مریض ہسپتالوں میں صرف اس وقت آتے ہیں جب علامات سنگین ہوجاتی ہیں۔

ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے والدین کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں، اگر پہلے سے ویکسین لگواچکے ہیں تو یقینی بنائیں کہ ان کے قریبی لوگ بھی ویکسین لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ میں پیچیدگیاں خود وائرل انفیکشن یا سیکنڈری بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہیں جو کہ بہت خطرناک ہے۔

ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے بتایا کہ خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہے تو متاثرہ شخص کے نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیا پر گر جاتے ہیں اور یہ بیماری ہوا اور سانس لینے سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ایک مریض متعدد افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

Shares: