اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا منصوبہ ناکام ،لائیو سٹاک نے 2 گاڑیاں پکڑ لیں
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی۔ محکمہ لائیو سٹاک نےمردہ مرغیوں کے گوشت سے لدی دو گاڑیاں تحویل لے لیں ۔ گوشت تلف کر دیا اور 7 ملزمان کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کروا دیںگاڑیوں میں 500 کلو مردہ گوشت موجود تھا مردہ گوشت برگر، شوارمااور فاسٹ فوڈ کے لئے ہوٹلوں پر سپلائی ہونا تھا-

Shares: