میکسیکو؛ جیل پر حملے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 24 قیدی فرار

میکسیکو میں جیل پر حملے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 24 قیدی فرار ہو گئے.

میکسیکو کی جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، حملہ میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر کیا گیا۔ اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق واریز جیل پر ہونے والے حملے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 24 قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے.

پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق صبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments are closed.