ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

0
34

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ قلات، بارکھان،خضدار اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بارش کا امکان ہےگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار،سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا اورساہیوال میں ہلکی بارش متوقع ہےڈیر ہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےسکھر،لاڑکانہ، کراچی، دادو اورگردنواح میں تیزہواؤں کیساتھ بارش جبکہ چترال، دیر، سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ،مہمند،کرم اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

کندھ کوٹ : آئی بی اے اساتذہ کا تنخواہیں نہ ملنے پر ٹریژری آفس کے …

Leave a reply