بلاول کی چار ماہ کی کارکردگی کو پوری دنیا کا میڈیا سراہ رہا ہے،شرجیل میمن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں سازشوں کے انبار لگے ہوئے ہیں ،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت 50 فیصد علاقوں سے پانی کو نکالا جا چکا ہے ،جہاں جہاں پانی کھڑا ہے وہاں سے بھی پانی نکالا جارہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ خود ساری چیزوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، 5 لاکھ 23 ہزار195 ترپال سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں، 14 لاکھ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں متاثرین کے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں تھی،تمام ٹینٹ سٹیز کو بھی راشن فراہم کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے،ورلڈ بینک سے کراچی کیلئے 6 ارب روپے ملیں گے،کراچی کے انفراسٹرکچر پر13ارب روپے لگائے جائیں گے، کراچی میں 7ارب روپے سندھ حکومت لگائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک کے نمائندہ سے ملاقات اچھی رہی،متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر راشن فراہم کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے کراچی میں بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں متاثرین کا اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، 24 گھنٹےمیں 6156 متاثرین کیمپوں سے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں، ریلیف کیمپوں میں3 لاکھ 46 ہزار 328 متاثرین موجود ہیں 24 گھنٹے میں 33 ہزار 629 خاندانوں کو راشن بیگز دیئے، متاثرین میں مزید 10 ہزار 810 خیمے، 14ہزار600 مچھردانیاں تقسیم کر دی گئی ہیں
وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کے بیرون ملک دورے کامیاب رہے،بلاول بھٹو کی چار ماہ کی کارکردگی کو پوری دنیا کا میڈیا سراہ رہا ہے،انکی کاوشوں سے اقوام متحدہ میں 158 ممالک نے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی ،عمران خان مسیحا نہیں فراڈیہ ہے، لیک سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کرسی کی لالچ میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کا سرغنہ ہے،