لاہور:میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں امن اومان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے ڈاکوبھی فائدہ اٹھانے لگے ہیں ، اور یہ کہ تازہ واقعہ میں میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل کے ساتھ دن دیہارے تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس نے پولیس کی چوکیداری کومشکوک کردیا ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی سننے میںآیا ہے کہ میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے پولیس چوکی کے بہت قریب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 72000 ہزار روپیہ لے کر فرارہوگئےہیں، دوسری طرف پولیس ابھی تک اس واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرتی ہوئی نظرنہیں آرہی
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ،ادھر مقامی لوگوں کا کہنا تھا مسلسل دو ہفتوں سے مین روڈ پر روز ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ،مگرپولس دیگرلُٹ جانےوالوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں کر رہی مقامی لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں.
اہل علاقہ نے ڈاکووں کےہاتھوں اپنی بے بسی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے گزارش ہے کے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے
یاد رہے حالیہ دنوں میں شیخوپورہ پولیس عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے