میڈیا انتخابات سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف لے، مرتضی سولنگی

0
130
Murtaza Solangi

نجی ٹی پر الیکشن کمیشن کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ میڈیا حقائق کی جانچ پڑتال کیلئے انتخابات سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف لے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ حقائق پیش کرے اورکسی بھی شک و شبے کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن سے خبر کی تصدیق کرنی چاہیے۔


بیان میں کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے پندرہ روز قبل شائع کی جاتی ہے جس کے بعد ووٹر اپنے بلاک کوڈ، حلقہ نمبر، پولنگ سٹیشن اور دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس وقت حلقوں کے پولنگ سٹیشنز کی ابتدائی فہرست شائع کردی گئی ہے اور ووٹرز اس حوالے سے اپنے اعتراضات اور تجاویز ڈسٹرک ریٹرننگ افسر کو جمعرات تک جمع کراسکتے ہیں۔ڈسٹرک ریٹرننگ افسر اس ماہ کی سترہ تاریخ تک معاملہ کا فیصلہ کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے پندرہ روز قبل شائع کی جائے گی۔ ووٹرز کے کوائف حتمی فہرستوں کے شائع ہونے کے بعد ایس ایم ایس سروس 8300 پر دستیاب ہونگے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند افراد متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے انتخابی فہرستوں کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔

Leave a reply