امریکا میں 30 سے زائد میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد انہوں نے پینٹاگون میں اپنے دفاتر خالی کر دیے اور صحافتی شناختی کارڈ واپس کر دیے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادیٔ صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی فوج پر آزادانہ رپورٹنگ کو محدود کرے گا۔پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن، جو 100 سے زائد نیوز اداروں کی نمائندگی کرتی ہے، نے اس فیصلے کو ”صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن“ قرار دیا اور کہا کہ اس سے حکومت کی شفافیت اور عوامی احتساب کے بارے میں شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔امریکی وزارتِ دفاع نے منگل تک نیوز اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نئی رسائی پالیسی پر دستخط کریں، ورنہ پینٹاگون کے دفاتر اور پریس بیجز تک ان کی رسائی ختم کر دی جائے گی۔

نئی پالیسی کے تحت صحافیوں کو ایسے قواعد تسلیم کرنے ہوں گے جن کے مطابق اگر وہ محکمہ دفاع کے اہلکاروں سے خفیہ یا بعض غیر خفیہ معلومات سے متعلق سوالات کریں تو انہیں سیکیورٹی رسک قرار دیا جا سکتا ہے اور ان کے بیجز واپس لے لیے جائیں گے۔رائٹرز سمیت متعدد عالمی اداروں نے کہا ہے کہ وہ ایسی شرائط قبول نہیں کر سکتے جو آزادانہ رپورٹنگ کے بنیادی اصولوں کے منافی ہوں.

لندن میں موبائل فون چوری کا نیٹ ورک بے نقاب، ہزاروں فون ضبط

پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل

کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

Shares: