چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے، اس دوران پاکستانی میڈیا نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا اور بہترین کردار ادا کیا۔
یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی صحافیوں کی تحریکوں میں ان کا ساتھ دیا، جبکہ تحریک بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی) میں بھی صحافیوں کا کردار نمایاں رہا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی آزادی صحافت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ بھارتی پروپیگنڈا اور ڈس/مس انفارمیشن جیسے ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے، جو کہ پہلے پابندیوں کی زد میں تھا، تاہم بھارت سے حالیہ کشیدگی کے بعد حکومت نے اس پر سے پابندیاں ختم کیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی ہونی چاہیے۔
بلاوایو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح
ایف بی آر میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں
ایف بی آر میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں
مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ