سپریم کورٹ ، آئینی بینچ، بچوں کے اغواء کا معاملہ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ کوئٹہ بچے کے اغواء سے متعلق ایک خفیہ پیش رفت رپورٹ جائزہ کیلئے آئی ہے،استدعا ہے کہ آئینی بینچ چیمبر میں رپورٹ کا جائزہ لے،بچے کی بازیابی کیلئے مشترکہ جے آئی ٹی قائم کرنے پر پیش رفت ہو رہی ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے سے زیر التوا ہے، یہ تاثر نہ لیا جائے کہ آئینی بنچ نے ازخود نوٹس لیا ہے،
آئینی بنچ نے چیمبر میں رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز کیا،وکیل بلوچستان حکومت نے کہا کہ استدعا ہے کہ کوئٹہ میں جاری دھرنا ختم کروایا جائے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ لوکل انتظامیہ کا کام ہے، ہمارا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بچے کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے، وکیل بلوچستان حکومت نےکہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ٹھیک ہے ہائیکورٹ چلے جائیںوفاق سے اگر کوئی معاونت درکار ہو فراہم کرے،
جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچے کے والد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے تعاون ہوگا، ہم سب آپ کیلئے پریشان ہیں، بچے کے والد نے کہا کہ مجھے میرا بچہ چاہیے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آئی جی صاحب نے ساری تفصیلات چیمبر میں بتا دی ہے یہ آرام سے نہیں بیٹھے،کئی باتیں بتائیں جو آپ کو نہیں بتا سکتے تحقیقات خراب ہوں گی،ہائیکورٹ نظر رکھے ہم رپورٹ سے کافی حد تک مطمئن ہیں، بچے کا پولیس سے تعاون چاہیے یہ آئی جی بتائیں گے،میڈیا اس کیس کی زیادہ تشہیر نہ کرے بچے کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے،ہم نے سپریم کورٹ میں بچے کا معاملہ نمٹایا نہیں ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائیں، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے کہاکہ دھرنا ختم کریں یہ ہماری درخواست ہے، دھرنے سے معاملہ حل ہوتا تو ہم بھی بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ دھرنا این جی اوز نے دیا ہوگا اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، آپ دباؤ نہ ڈالیں مسئلہ حل کرنے کی طرف جائیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جتنا دباؤ ہوگا بچے کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے،
احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسند کھل کر بول پڑے،سب بتا دیا
احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں
مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار
شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ
مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان








