ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) فلاحی تنظیم کی طرف سے ضلع بھر میں فری میڈیکل و آئی سرجیکل کیمپ لگائے گئے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے سینئر ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس نے اس فلاحی کام کو سرانجام دیا
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم کی طرف سے ضلع بھر میں فری میڈیکل و آئی سرجیکل کیمپ لگائے گئے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے سینئر ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس نے اس فلاحی کام کو سرانجام دیا، جن میں آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر زاہد حسین، سینئر میڈیکل اسٹاف محمد عدنان،ملک طفیل،محمد خضرعباس،محمد طیب،محمد ارسلان،محمد شہزاد نے خدمات انجام دیں ، جنہوں نےمنڈی فیض آباد،موڑ کھنڈا ،بچیکی،سید والا اور ننکانہ سٹی میں 4000 سے زائدمریضوں کا فری چیک اپ کیا اور 1500 سے زائد مختلف بیماریوں یعنی معدہ اور جگر کے مریضوںکو فری چیک اپکے ساتھ ادویات بھی دی گئیں، 450 سے زائدمریضوں کے آنکھوں کے فری آپریشن اورلینز لگائے گئے ،اس فلاحی کام کو سرانجام دینے والی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں حاجی غریب عالم، رانا جبران، ابو طلحہ، پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ شامل تھے اور میڈیا نمائندگان نے کیمپس کادورہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی ادویات کو چیک کیا گیاآنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے فلاحی تنظیم ضلع ننکانہ اور ان لوگوں کا جنہوں نے اس فلاحی کام کو سرانجام دیا ان سب کا شکریہ ادا کیا اورانہیں دعائیں دیں –
Shares: