کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرآکاخیل) بلوچستان کے چاروں میڈیکل کالج ہڑتال کے باعث بند ،طلبا وطالبات کا مستقبل تاریک ،سال ضائع ہونے کا خدشہ ،والدین پریشانی میں مبتلا ،حکومت بلوچستان اور منتخب عوامی نمائندے پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ،انہیں طلبا کی کوئی پرواہ نہیں ہے
تفصیل کے مطابق بلوچستان میں بولان میڈیکل کالج سمیت کل چار میڈیکل کالج ہیں ،ان میڈیکل کالجز میں طلباء وطالبات کو تعلیم دینے اساتذہ اور دیگر ملازمین اپنے مطالبات منوانے کیلئے گذشتہ کئی ماہ سے ہڑتال پر ہیں،جس کے باعث میڈیکل کالج بند ہیں،ان چاروں کالجز میں نئے داخل ہونے والے طلباء وطالبات کو ایک دن بھی کلا س میں نہیں بٹھایا گیا،جس سے مستقبل کے ڈاکٹروں کیلئے تعلیم کاحصول ناممکن بنادیا گیاہے،طلباء وطالبات سمیت ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہیں فکر لاحق ہوچکی ہے کہ اس ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہ ہوجائے،والدین کاکہنا ہے کہ بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہیں مگر حکومت بلوچستان کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش ہے، جسکی وجہ سے طلباء و طالبات کے کلاسز اور امتحانات براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ طلباء و طالبات اور والدین نے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
Shares: