ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیاڈاکٹرکمنیوں کے نمائندوں سے کمیشن ،فارن ٹرپ،بچوں کی تعلیم کے اخراجات ،اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں کی اپگریڈیشن کرانے کی ڈیل کرنے میں مصروف ،سرکاری ہسپتال میں آئے ہوئے مریض رلنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں دوا ساز کمپنیوں کے میڈیکل ریپ کا داخلہ سختی سے منع ہےلیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس عمران شاہ اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہسپتال میں میل اور فی میل میڈیکل ریپ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور اب یہ میڈیکل ریپ مافیا ڈاکٹروں کےکمروں میں مستقیل طور پر ڈیرے ڈالے ہوۓ ہیں جو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اپنی کمپنیوں کی ادویات لکھ کر دے رہے ہیں
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ان کمپنیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کا کمشن یا تحائف یا پھر مختلف تقریبات کے اخراجات وصول کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کی توجہ اس طرف نہ ہونے کے برابر ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ دواساز کمپنیوں کے نمائندوں میں اضافہ ہو رہا ہے ,
مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب اورلاچار عوام کی کمرتوڑ رکھی ہے جبکہ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتال میں بیٹھ کر باہر کی ادویات لکھ لکھ کر ہاتھوں میں تھما رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال میں آنے والے غریب مریض ان ادویات کو خرید کرنے پر مجبور ہے
شہریوں نے أعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیں کے آخر کار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس اور انتظامیہ نے اس حوالے سے آخر کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے.








