سال 2023 :طب کا نوبیل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

یہ دونوں 1990 کی دہائی کے آخر میں ایک تحقیق کے دوران ملے تھے
science

سال 2023 کے لیےطب کا نوبیل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی: کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل اسمبلی نے آج ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر کیٹالن کیریکو اور ڈریو ویس مین کو دیا جائے گا نیوکلیوسائیڈ بیس ترمیم کے بارے میں ان کی دریافتوں کے لیے جنہوں نے COVID-19 کے خلاف موثر mRNA ویکسینز کی ترقی کو قابل بنایا۔

ہنگری نژاد امریکی بائیو کیمسٹ Katalin Karikó اور Drew Weissman کو کووڈ 19 کی وبا سے لڑنے کے لیے ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے پر نوبیل انعام سے نوازا گیا یہ دونوں امریکا کی پنسلوانیا یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور برسوں سے ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر کام کر رہے تھے۔

ان کے تحقیقی کام کے باعث کووڈ 19 کی وبا کے دوران ریکارڈ وقت میں زندگی بچانے والی ویکسینز تیار کرنے میں مدد ملی،یہ دونوں 1990 کی دہائی کے آخر میں ایک تحقیق کے دوران ملے تھے اور اس کے بعد انہوں نے مل کر ایم آر این اے ٹیکنالوجی کو مختلف امراض کے علاج کے طور پر جانچنے کے لیے کام شروع کیا۔

50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف

https://x.com/NobelPrize/status/1708780262883017166?s=20
کووڈ کی وبا کے موقع پر ان دونوں سائنسدانوں کے تحقیقی کام کو مختلف کمپنیوں نے استعمال کیا تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کر سکیں اور دسمبر 2020 میں اولین ایم آر این اے ویکسین متعارف کرائی گئی صرف امریکا میں ہی ایم آر این اے ویکسینز کی 65 کروڑ سے زائد خوراکیں استعمال کرائی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو فزکس، 4 اکتوبر کو کیمسٹری اور 5 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا امن کے نوبیل انعام کا اعلان 6 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 9 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

Comments are closed.