رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات نایاب دور دراز سے ائے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

باغی ٹی وی، محمد پور دیوان (محمد جنید خان احمدانی سے) رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات نایاب دور دراز سے ائے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا سرنج ۔ پٹی ۔ ٹیپ تک بھی میڈیکل سٹورز سے منگوائی جا رہی ہیں جبکہ زچہ بچہ سنٹر میں سہولیات نا پید ہونے کیوجہ سے حاملہ خواتین پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور حکام نوٹس لیں تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان اور گردونواح کی لاکھوں آبادی کیلئے واحد اکلوتا رورل ہیلتھ سنٹر میں جہاں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا بے تحاشہ رش ہوتا ہے وہیں پر ادویات کی صورتحال انتہائی ابتر ہے.اور ار ایچ سی میں قرب وجوار دور دراز علاقوں سے انیوالے سینکڑوں مریضوں میں کوئی بھی مریض ایسا نہیں جسکو باہر میڈیکل سٹورز کی میڈیسن لکھ کر نا دی گئی ہو..حتی کہ ایک سرنج/پٹی نیٹو ٹیپ تک باہر سے منگوائی جا رہی ہے علاوہ ازیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو سہولیات دینے کی بجائے دوسرے شہروں میں ریفر کرنا معمول بن چکاہے جبکہ حالیہ ملیریا ٹائیفائیڈ کی شدید وباء کے باعث ادویات نا ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی لاحق ہے اسی طرح زچہ بچہ وارڈ میں حاملہ خواتین کا اعلاج معالجہ یا ڈلیوری کرنے کی بجائے سہولیات کے فقدان ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کرکے حاملہ خواتین کو بغیر اعلاج واپس بھیج دیا جاتا ہے جس سے حاملہ خواتین پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں.عوامی سماجی علاقائی و شہری حلقوں میں محمد بخش ۔ ربنواز ۔ غلام سرور,نسرین بی بی,صغراں مائی و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ۔ سیکرٹری ہیلتھ ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply