میرپور آزاد کشمیر مٰیں دفعہ 144 عائد کردی گئی

میرپور آزاد کشمیر مٰیں دفعہ 144 عائد کردی گئی

باغی ٹی وی :آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دفعہ 144 عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میرپور میں دفعہ 144 کےتحت پبلک مقامات پر 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر بھی دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 574 اور گلگت بلتستان میں 1,044 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر میں وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 405 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 88 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 551 ہو گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 50 ہزار چھپن مریض صحت یاب ہو گئے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: کورونا وائرس سے مزید 81 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔ اب تک مرض سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہو گئی۔ پنجاب میں 52691، سندھ میں 51518، خیبر پختونخوا 17450 اور بلوچستان میں 8028 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 7934 ، گلگت بلتستان 1095، آزادکشمیر میں 604 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا، ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2632 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 29546 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے سبب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رضا کاروں کے ذریعے ایس او پیز پر عمل کرائیں گے، ایس او پیز پر انتظامیہ، ٹائیگرفورس عملدرآمد کرائے گی، اب ہمیں سختی کرنی ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، اگرکنسٹریکشن سائٹ پرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توبند ہوجائے گی۔

Comments are closed.