اداکارہ میرا جن کو ہر کسی سے ہر وقت کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے پہلے وہ ایک عرصہ تک ماہرہ خان کے پیچھے پڑی رہیں آج کل وہ سوشل میڈیا سٹارز کے پیچھے پڑی ہیں ان کا گلہ ہے کہ فلموں میں اور ڈراموں میں سوشل میڈیا سٹارز کو ان کی فالونگ کی وجہ سے جگہ دی جا رہی ہے جو کہ پروفیشنل سٹارز کے ساتھ زیادتی ہے. میرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا سٹارز خوابوں کی دنیا سے نکلیں اور عملی طور پر کچھ کر کے دکھائیں ایسا کچھ کر کے دکھائیں کہ لگے کہ وہ سچ میں سٹارز ہیں اور آرٹسٹ ہیں. فلمسٹار میرا نے مزیدکہا کہ جو لوگ دوسروں میں ہمیشہ خامیاں ڈھونڈتے رہتے ہیں وہ ہمیشہ ناکام ہی رہتے ہیں ، مجھ پر جو تنقید کرتے ہیں کرتے رہیں میں نے کبھی ان کو زبان سے نہیں بلکہ اپنے کام سے جواب دیا ہے. کام وہی ہے جو سب کو نظر آئے اور خود بولے. فلمسٹار میرا نے مزید کہا کہ مجھے
انڈسٹری میں تیس سال ہونے کو ہیں اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے پرستاروں نے ہر کردار میں ہر روپ میں پسند کیا اور یہی میری شوبزنس میں سب سے بڑی کمائی ہے. میرا نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑا نہیں ہے جب بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا یقینا کام کروں گی، اداکاری میرا کل بھی جنون تھا اور بھی جنون ہے.