اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت ملتوی
اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے درخواست پر سماعت کے د ورا ن علی ظفر وکیل کی درخواست پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی ،علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہم بیان حلفی جمع کروائیں گے ،تمام گواہان کی شہادتوں کو بیان حلفی کی صورت میں جمع کروائیں گے، جس کے بعد فریقین کے وکیل جرح کر سکیں گے . علی ظفر کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمارے تین گواہ کراچی میں ہیں،بیان حلفی کراچی میں دستخط ہونے گئے ہیں وقت دیا جائے جس پر عدالت نے علی ظفر کےوکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی .عدالت نے آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ اور تمام گواہان کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرانےکا حکم دے دیا.