وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ سندھ کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون بہتر بنانے اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔دریں اثناء، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں سائنسی و ٹیکنالوجی ترقی، تحقیقاتی شعبوں کے فروغ اور متعلقہ منصوبوں کی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف اہم قومی امور پر مشاورت بھی کی گئی
پنجاب، 9 مئی کیسز کے نااہل اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش بڑھا دی
پاکستان کے بعد افغانستان کی بھارت سے تجارتی روابط کی کوششیں تیز








