باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمپنی کے بی او ڈی اجلاس کی صدارت چیئرمین ضیاء الرحمن خان کاکڑ نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین،بیرسٹر عباس علی نصوحہ،پرفیسرملک محمدالطاف،سی او ایم سی جوادالحسن گوندل،پروفیسر محمدعمران،جاوید اقبال جسکانی اور عباس ستار نے شرکت کی۔اجلاس میں بی او ڈی کی گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی منظوری اور چیئرمین کی تقرری کے فیصلے کی تائید کی گئی جب کہ بی او ڈی کے ممبران کی تقرری کیلئے نئے نام طلب کرلئے گئے ہیں۔اجلاس میں کمپنی کی ورکنگ بہتر بنانے کیلئے ممبران و سینئر سٹاف کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا،کمپنی امیج اور بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے چیئرمین کمپنی،پروفیسر محمد عمران،سی او ایم سی پر مشتمل کیمٹی بھی قائم کی گئی،ساتھ ہی دو ہفتوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ویب سائٹ بھی تیار کرنیکا ہدف بھی بنایا گیا ہے،چیئرمین کمپنی ضیاء الرحمن خان کاکڑ نے کہا کہ فیلڈ سٹاف،سینٹری ورکرز کیلئے یونیفارم،بائیو میٹرک حاضری پراسس کو تیز کیا جائے گا،ہر معاملات میں شفافیت لائی جائے۔اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں