ٹھٹھہ : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا اہم اجلاس

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موؤمنٹ ٹھٹہ کا عالمی دن کے موقعہ پر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداران صحافیوں اور دیگر معززین شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداران انسانی حقوق کے کارکنوں صحافیوں اور سوشل ورکرز و دیگر معززین شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کرپشن اور امن و امان کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ کو مزید فعال کرنے کے بعد سوشل میڈیا سیمت ہر فورم پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائیگی جس کیلئے ممبر سازی شروع کردی گئی ہے ان تمام فیصلوں سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عالمی چیئرمین و بانی رانا بشارت علی خان چیئرمین پاکستان رانا غلام نبی راجپوت کو آگاہ کیا گیا ظلم کرپشن ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے اور اس موقعہ پر ضلعی عہدیداروں کی سربراہی میں کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

Leave a reply