باغی ٹی وی ڈیرہ غازی خان (شزادخان نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ڈائریکٹر شہزاد نذیر،محکمہ بلڈنگ،ہائی وے،سپورٹس،ہیلتھ،پی ایچ اے،آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے تعمیراتی کاموں کے ایک فیصد فنڈز ہارٹیکلچر کی مد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو دینے کے پابند ہیں جو کہ شجرکاری اور بیوٹیفکیشن پر خرچ کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جن اداروں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ یہ فنڈز فوری طور پر پی ایچ اے کو فراہم کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ شجرکاری کا کام بھی شروع کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں مکمل تفصیلات ایک ہفتہ کے اندر فراہم کی جائیں۔اس موقع پر مختلف محکموں کے فنڈز استعمال کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Shares: