وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی نائب معاون وزیرخزانہ کی ملاقات
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی نائب معاون وزیرخزانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری علامیے کے مطابق اسحاق ڈار اور امریکی نائب معاون وزیرخزانہ میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔زیرخزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی ہے مگر مشکل معاشی حالات کے باوجود پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کے لیے توانائی اور کیپٹل مارکیٹ سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے۔
اسحاق ڈارنے امریکی عہدیدارکوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا، حالیہ بدترین سیلاب سےہونے والے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا گیا،اعلامیہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکلات کےباوجود معاشی معاملات ٹھیک کرنےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔اس موقع پر امریکی نائب معاون وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات پر زور دیا۔
آصف علی زرداری اورشہازشریف کے درمیان اہم ملاقات
رابرٹ کپروتھ نے معاشی اور مالی استحکام کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور مالیاتی امور پر اپنی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جس پروزیر خزانہ نے رابرٹ کپروتھ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہاسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری 5 سال کے لئے دے دی گئی۔مقامی تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے سے درآمدی انرجی بل میں کمی ہوگی۔
عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن
گدو کے مقام پر عمیر آئل فیلڈ کی ٹیسٹنگ کی درخواست پر ایک سال کی توسیع بھی منظور کی گئی۔ڈریپ کی تجویز پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی منظور کی گئی۔بندرگاہوں پر موجود گندم کے شپمنٹ کے انسپیکشن کی منظوری دی گئی۔ربیع سیزن کیلئے گندم کے بیج پر سبسڈی کی سمری منظور کر لی گئی۔اس مد میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کو 8.39 ارب گرانٹ دی جائے گی۔
بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں میں رقم تقسیم کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے بیج پر سبسڈی دی جائے گی۔کابینہ ڈویژن کیلئے 3 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کی گئی۔ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سمری پر سپریم کورٹ عمارت کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز بھی منظور کئے گئے۔سپریم کورٹ اور ججز کی رہائش گاہوں کی ضروری مرمت کیلئے 84 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی منظور کئے گئے۔