لسبیلہ ،باغی ٹی وی (عبدالحکیم بلوچ کی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے سینئر رہنما میر ایوب رند نے کے الیکٹرک کے جی ایم افضال احمد بگڑی سے ان کی آفس میں ملاقات کی اس دوران کے الیکٹرک کے حوالے بات چیت کی انہوں نے کہا کہ جب سے افضال جیسے افسران نے کے الیکٹرک میں جوائننگ کی ہے تو میں سمجھتا ہوں کے الیکٹرک بالخصوص ہمارے ڈسٹرکٹ حب و لسبیلہ کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بحالی کو ناممکن سے ممکن بنا دیا ہے پہلے تو بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کیلئے سر درد بنا ہوا تھا اور تو اور کئی كئی گھنٹے کمپلینٹ پر بھی عملہ نہیں پہنچ سکتا تھا ایسے افسران بہت ہی کم اداروں میں موجود ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب 24 گھنٹوں میں صرف تین سے چار گھنٹے بمشکل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ،وہ بھی اکثروبیشتر اس سے بھی کم لوڈشیڈنگ كا سلسلہ ہو جاتا ہے اس موقع پر انہوں نے جی ایم افضال بگڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی ان آفس میں ملنے آتا ہوں تو وہ اپنے قیمتی وقت سےٹائم نکل کر مجھے ٹائم دے دیتا ہے ایسے افسران کی میں بے حد مشکرو ممنون ہوں اور شکرگزار ہوں جنہوں نے حب شہر کے لیے بلکہ پورے لسبیلہ کے لیے بے حد محنت کر کے لوڈ شیڈنگ کے عفریت سے عوام کی جان چھڑائی-

Shares: