لاہور:عمران خان نے اپنے پاوں پرخود ہی کلہاڑی ماری،پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ختم کرکے اب بھگتیں سب کچھ ، ابھی توفواد چوہدری کی باری آئی ہے اور بھی گرفتارہونے والے ہیں، یہ کہنا تھا لندن سے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی رانا ثنااللہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں انٹری کرنے والے ہیں ،
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے دو صوبائی حکومتیں ختم کروا کراب سکون ہوگیاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو دوائیں کھا کھاکھا کر اپنا ذہنی دباوختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف اس لیے ہےکہ اس کو پتہ ہے کہ اب محسن نقوی جیسا شخص ان کو بے نقاب کرے گا
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں ، اگریہ حکومت کرتے تو آج اس طرح رسوا تو نہ ہوتے جس طرح ان کو ہونا پڑ رہا ہے ، چوہدری پرویز الٰہی بھی اب سوچتے ہوں گے کہ کیا ہوگیا، ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ملک میں بجلی کا بحران ہے اور ہمارے وزرا کا یہ حال ہےکہ وہ عجیب عجیب بیانات دے رے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نظر سے خرم دستگیر کا یہ بیان گزرا کہ شہبازشریف کی ان تھک محنت کے نتیجے میں بجلی کا بحران ختم ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے ٹرین حادثات پراستعفی مانگا توانہوں نے انکار کردیا تھا
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس طرح کے بیانات دینے کا کیا فائدہ اگریہ کسی اور ملک میں ہوتے توتب کے عہدے دے فارغ کردیے جاتے، ان کا کہنا تھا کہ کیا شہبازشریف کھمبا بن کرلوگوں کو بجلی سپلائی کررہا ہے ، ایسا نہیں ہے ، یہ بھی ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کےبیانات سے ان کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے ، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے تردید کردی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، اپنے حوالے سے وزارت ملنے کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ مجھے وزیربنایا جارہا ہے یا کہ نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وزیربنائیں گے تو دیکھ لیں گے کہ یہ پیشکش قبول بھی کرنی ہے یا کہ نہیں
بشریٰ بی بی کےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بشری بی بی نے ریاست مدینہ کے دھجیئے بکھر کر رکھ دیئے اتنی زیادہ کرپشن کی کہ اپنے پہلے شوہر اپنے پہلے بچوں کو اربوں کا مالک بنا دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تو اور بھی بہت کچھ سامنے آئے گا
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے یہ ملک توڑا جارہا ہے اور اگراس پر بھی کوئی خاموشی اختیار کرتا ہے تو وہ مجرم ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ملک کے لیے اپنی آوازبلند کرتے رہیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے استعفے دیئے ہیں اور اب اگروفاقی حکومت کوئی ایکشن لیتی ہےتو اس میں کوئی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے بھی اپنے مخالفین کو جس طرح پریشان کیا تھا ایسے ان کو ہونا پڑے گا