اپنی 40 ویں سالگرہ پر میگھن مارکل کا خواتین کے لئے نیا اقدام

اپنی-40-ویں-سالگرہ-پر-میگھن-مارکل-کا-خواتین-کے-لئے-نیا-اقدام #Baaghi

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر 40×40 کے نام سے خواتین کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سی بی ایس نیوز کے مطابق میگھن مارکل بدھ کے روز 40 سال کی ہو گئی ، اور ڈچس آف سسیکس کو سوشل میڈیا پر کئی شاہی خاندان کے سالگرہ کے پیغامات موصول ہوئے شہزادہ ہیری کی بیوی نے بھی اپنی سالگرہ کےموقع پر ایک نیا اقدام 40×40 شیئر کیا ہے-

میگھن مارکل نے اپنی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سائٹ آرچویل ڈاٹ کام (Archwell.com) پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں امریکی اداکارہ میلیسا میکارتھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے مذکورہ ویب سائٹ میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے گزشتہ سال شروع کی تھی-

سائٹ پر ، میگھن نے اپنی سالگرہ اور بہت سی چیزوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں ، انہیں احساس ہوا کہ "وقت ہمارے سب سے بڑے اور ضروری تحائف میں سے ایک ہے "وقت کے سب سے قیمتی تحائف میں دوسروں کی خدمت میں وقت گزارنا بھی ہےاور یہ ناقابل یقین تبدیلی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

میگھن نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں دسیوں لاکھوں خواتین نے کام چھوڑ دیا ہے ، بڑے حصے میں وبائی امراض کی وجہ سے ، اور بہت سے لوگوں کو اس بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

میگھن نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ سرپرستی خواتین کو اعتماد بحال کرنے اور ان کی معاشی طاقت کو دوبارہ بنانے میں مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے ، اور اپنی سالگرہ کے موقع پر ، میں نے 40 دوستوں ، کارکنوں ، کھلاڑیوں ، فنکاروں اور عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ 40 منٹ کے مینٹورشپ میں حصہ لے کر عالمی کوششوں کو شروع کریں۔

ڈچز آف سسیکس نے مزید کہا کہ 40 منٹ کا وقت ان ضرورت مند خواتین کے لیے نکالیں جو کہ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں اور پھر سے افرادی قوت کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

میگھن کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے لیے 40×40 کےاقدام کے آغاز سے اپنی40 ویں سالگرہ کو اپنے لیے مزید خاص بنانا چاہتی ہیں۔

اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے میگھن نے میلیسا میکارتھی کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ان کے تمام 40 دوست اس اقدام میں ان کے ساتھ شامل ہوئے تو اس سے واضح تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل…

Comments are closed.